تحریک انصاف کے لندن میں مظاہرے درست نہیں ، ملکی سیاست گلیوں محلوں تک محدود رہنی چاہیئے : احسن اقبال

تحریک انصاف کے لندن میں مظاہرے درست نہیں ، ملکی سیاست گلیوں محلوں تک محدود ...
تحریک انصاف کے لندن میں مظاہرے درست نہیں ، ملکی سیاست گلیوں محلوں تک محدود رہنی چاہیئے : احسن اقبال

  

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماءاور وفاقی وزیر برائے سائنس اور ٹیکنالوجی احسن اقبال نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے لندن میں ایم کیو ایم مخالف مظاہرے درست نہیں ہیں کیونکہ ملکی سیاست کو اپنی گلیوں اور محلوں تک محدود رہنا چاہیئے ۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف ملکی مسائل کو برطانیہ جا کر حل کرنا چاہتی ہے اور ان کی جانب سے ایم مخالف مظاہرے کیے جا رہیں ۔ انہوں نے کہا ملکی سیاست کو اپنی قوم کے درمیان اور گلیوں محلوں میں رہ کر حل کرنا چاہیئے ۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے تحفظات جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کے بعد دور ہو جانے چاہیئے اور اب انہیں پوری امید ہے کہ تحریک انصاف انتخابی اصلاحات میں حکومت کی بھرپور مدد کرے گی ۔

مزید : اسلام آباد