سعد رفیق سے ناراض کارکن نے بینرز لگوائے

سعد رفیق سے ناراض کارکن نے بینرز لگوائے
سعد رفیق سے ناراض کارکن نے بینرز لگوائے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور (ویب ڈیسک) شہر میں ”میاں نواز شریف جانے دو “ میاں شہباز شریف کو آنے دو کے بینرز لگانے کے پیچھے خواجہ سعد رفیق سے ناراض لیگی کارکن نکلے ، شاہدرہ اور اندرون شہر سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں کارکن جلد پریس کانفرنس کریں گے، موجودہ صورتحال میں میاں نواز شریف کو سخت آرام کی ضرورت ہے اور میاں شہباز شریف درد دل رکھنے والے بہترین وزیراعظم ثابت ہونگے.

روزنامہ خبریں کے مطابق شہر کے مختلف مقامات پر بینرز لگانے والے سلطان پورہ کے رہائشی حافظ طارق نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) سے پرانا لگاﺅ ہے اور مسلم لیگ یوتھ ونگ کا عہدیدار بھی رہا ہوں مگر خواجہ سعد رفیق کی جانب سے کارکنوں کو استعمال کرنے اور قائد میاں نواز شریف کو گمراہ کرتے ہوئے اس مقام پر لانے کے ذمہ دار ہیں تاہم وقت کی ضرورت ہے کہ میاں نواز شریف اب آرام کرتے ہوئے پارٹی کی قیادت کو سنبھالیں اور چند رو ز تک پریس کلب میں 100لیگی کارکنوں کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس بھی کی جائے گی جس میں میاں شہباز شریف کو وزیراعظم کا عہدہ دینے کے حوالے سے پرزور اپیل کریں گے ان کا کہنا تھا کہ ہم وزیراعظم میاں نواز شریف کے خلاف ہرگز نہیں ہم ان کے کارکن ہیں اور اس وقت انہیں آرام کی ضرورت ہے ۔ نمائندہ ”خبریں “ کی جانب سے شہر میں لگنے والے وزیراعظم نواز شریف جانے دو اور شہباز شریف کو آنے دو کے حوالے سے آویزاں بینرز پر درج موبائل فون 0300-8132331 پر رابطہ کیا گیا تو کارکن پھٹ پڑا۔

مزید : لاہور