13 سالہ نوعمر لڑکے کی اپنی محبوبہ سے شادی، دلہن کی عمر کتنی ہے؟ تصاویر سامنے آئیں تو دنیا میں ہنگامہ برپاہوگیا

13 سالہ نوعمر لڑکے کی اپنی محبوبہ سے شادی، دلہن کی عمر کتنی ہے؟ تصاویر سامنے ...
13 سالہ نوعمر لڑکے کی اپنی محبوبہ سے شادی، دلہن کی عمر کتنی ہے؟ تصاویر سامنے آئیں تو دنیا میں ہنگامہ برپاہوگیا

  

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) چین میں ایک 13 سالہ لڑکے نے اتنی سی عمر میں ایسا کام کر دیا کہ والدین کو مجبوراً اس کی شادی کرنا پڑ گئی اور جب اس کی اپنی دلہن کے ساتھ تصاویر منظرعام پر آئیں تو دلہن کی عمر دیکھ کر دنیا میں ہنگامہ برپا ہو گیا۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق یہ شادی چین کے صوبے ہینان کے ایک گاﺅں میں ہوئی ہے۔ لڑکے کی دلہن کی عمر بھی 13سال ہی تھی۔ ہوا کچھ یوں کہ اس لڑکے اور لڑکی کی دوستی ہو گئی اور دونوں نے ناجائز تعلق استوار کر لیا جس سے لڑکی حاملہ ہو گئی۔

دنیا کا بد قسمت ترین جوڑا ،جس دن شادی تھی طوفان آ گیا اور پھر ہنی مون منانے پہنچے تو لینڈ کرتے ہی ایک دم ۔۔۔جان بچانا مشکل ہو گیا

دونوں کی اس کرتوت کا معلوم ہوا تو والدین نے ان کی شادی کرا ڈالی۔ شادی کے وقت کم عمر دلہن پانچ ماہ کی حاملہ تھی۔ اگرچہ چین کے دیہات میں کم عمری کی شادیاں عام دیکھی جاتی ہیں لیکن حکومت کی طرف سے ان کے خلاف سخت ایکشن لیا جاتا ہے کیونکہ چین میں خواتین کے لیے شادی کی قانونی عمر 20جبکہ لڑکوں کے لیے 22سال ہے۔ اس سے کم عمر لڑکے لڑکیوں کی شادی کروانا جرم ہے۔ ان بچوں کی مجبوراً شادی کروانے والے والدین شادی کے دوران اس خوف کا شکار بھی رہے کہ کہیں پولیس چھاپہ نہ مار دے اور وہ دھر نہ لیے جائیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس