’جو مرد سوشل میڈیا پر اپنی پروفائل میں یہ بات لکھیں ان سے بات کرنے کا بھی دل نہیں کرتا کیونکہ۔۔۔‘ خواتین نے فیصلہ سنادیا، مَردوں کو مشورہ دے دیا

’جو مرد سوشل میڈیا پر اپنی پروفائل میں یہ بات لکھیں ان سے بات کرنے کا بھی دل ...
’جو مرد سوشل میڈیا پر اپنی پروفائل میں یہ بات لکھیں ان سے بات کرنے کا بھی دل نہیں کرتا کیونکہ۔۔۔‘ خواتین نے فیصلہ سنادیا، مَردوں کو مشورہ دے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) سوشل میڈیا پر صارفین کا پروفائل ہی ہوتا ہے جسے پڑھ کر دوسرے لوگ ان کی شخصیت کے متعلق جانتے ہیں اور ان سے بات چیت کرنے اور تعلق بڑھانے کا فیصلہ کرتے ہیں۔ اب خواتین نے ایک ایسی بات بتا دی ہے جو مرد اپنی پروفائل میں لکھیں تو خواتین قطعاً ان سے بات نہیں کرتیں۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق بحث و مباحثے کی ویب سائٹ Redditپر خواتین نے کہا ہے کہ جو مرد اپنی پروفائل میں لکھتے ہیں کہ ان کے پاس ایک شریک حیات پہلے سے ہے اور وہ ایک اور چاہتے ہیں، ایسے مردوں سے کوئی بھی خاتون بات کرنا پسند نہیں کرتی۔“

’میں اب اس ویب سائٹ پر نوجوانوں کو بتاﺅں گا کہ جنسی عمل کیلئے۔۔۔‘ وقار ذکاءنے اس مرتبہ ایسا اعلان کردیا کہ ہر پاکستانی کا منہ کھلا کا کھلا رہ گیا
مزید براں ایک خاتون نے لکھا ہے کہ ”جومرد انٹرنیٹ پر خواتین کے ساتھ ہی دیگر خواتین کے متعلق شکوہ شکایت کرتے ہیں خواتین ان سے بھی بات کرنا پسند نہیں کرتیں۔ جو مرد ”شاید آپ نے یہ نہیں پڑھا ہو گا، کیونکہ خواتین اکثر میسج نہیں پڑھتیں“ جیسے میسج بھیجیں انہیں خواتین کبھی جواب نہیں دیتیں۔“ ایک اور خاتون نے لکھا کہ ”جو مرد اپنی پروفائل میں لکھیں کہ ’خواتین کتنی پاگل ہوتی ہیں اور وہ کسی ایسی خاتون کی تلاش میں ہیں جو پاگل نہ ہو‘ خواتین کا ایسے مردوں سے بات کرنے جی نہیں چاہتا۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -