’کھانا بنالاﺅ‘ کام سے واپس آئے شوہر کی حاملہ بیگم سے فرمائش، لیکن جیسے ہی بیگم کھانا لائی ٹرے کی طرف دیکھتے ہی اسے جان سے مار ڈالا کیونکہ۔۔۔

’کھانا بنالاﺅ‘ کام سے واپس آئے شوہر کی حاملہ بیگم سے فرمائش، لیکن جیسے ہی ...
’کھانا بنالاﺅ‘ کام سے واپس آئے شوہر کی حاملہ بیگم سے فرمائش، لیکن جیسے ہی بیگم کھانا لائی ٹرے کی طرف دیکھتے ہی اسے جان سے مار ڈالا کیونکہ۔۔۔

  

نئی دلی(نیوز ڈیسک)بھارتی معاشرے میں خواتین پر مظالم کوئی نئی بات تو نہیں ہے لیکن دارالحکومت کے شمال مغربی علاقے میں ایک درندہ صفت شخص نے روٹی گول نہ ہونے پر اپنی حاملہ اہلیہ کو قتل کرکے حیوانیت کی نئی مثال قائم کردی ہے۔

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق سمرن نامی لڑکی کے بھائی نے پولیس کو اطلاع دی تھی کہ اس کی بہن اپنے گھرمیں بے ہوشی کی حالت میں پڑی تھی جبکہ اس کی چار سالہ بیٹی کمرے کے اندر بند تھی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ننھی لڑکی کو دروازہ توڑ کر کمرے سے نکالا جبکہ دریںا ثناءاس کی والدہ کو ہسپتال پہنچایا جاچکا تھا۔ ڈاکٹروں نے بتایا کہ وہ ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دنیا سے رخصت ہوچکی تھی۔

معصوم بچی کو نقاب پہن کر ریپ کا نشانہ بنادیا گیا، لیکن اس بچی کے جسم پر پولیس کو ایک نشان ایسا مل گیا کہ جھٹ مجرم کو پہچان گئی، پکڑا گیا، کیا نشان تھا؟ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

کمسن بچی نے پولیس کو بتایا کہ اس کے والد نے روٹی گول نہ ہونے پر اس کی والدہ کے ساتھ جھگڑا شروع کردیا اور اس کے پیٹ پر اتنے زور سے لات ماری کہ وہ زمین پر گرگئی تھی۔ بچی کا کہنا تھا کہ جب اس نے یہ منظر دیکھ کر رونا شروع کردیا تو اس کے والد نے اسے کمرے میں بند کردیا۔ اس نے بتایا کہ اسے نہیں معلوم بعد میں کیا ہوا لیکن پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کو کمرے میں بند کرنے کے بعد اس کے والد نے اپنی اہلیہ کو گلا دبا کر ہلاک کیا تھا۔ مقتولہ چار ماہ کی حاملہ تھی۔ بدبخت شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور قانونی کارروائی کا سلسلہ جاری ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس