گلاب کے کاشتکار فصل پر جوؤں کے حملہ کے تدارک کیلئے بروقت اقدامات کریں ، ماہرین زراعت

گلاب کے کاشتکار فصل پر جوؤں کے حملہ کے تدارک کیلئے بروقت اقدامات کریں ، ...

فیصل آباد(بیورورپورٹ) ماہرین زراعت نے کہاہے کہ گلاب کے کاشتکار فصل پر جوؤں کے حملہ کے تدارک کیلئے بروقت اقدامات کریں ۔ انہوں نے بتایاکہ موسم گرما کے دوران گلاب کی فصل پر خصوصی توجہ دینی چاہیے کیونکہ ماہ جولائی کے اختتام اور ماہ اگست کے ابتدائی ایام میں درجہ حرارت بڑھنے سے گلاب کی فصل پر جوؤں کا حملہ ہو سکتاہے ۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار اس حملے کو کنٹرول کرنے کیلئے 4سے 5دن کے وقفہ سے گلاب کی فصل پر پانی کا سپرے کریں تاکہ جوؤں کے حملے کو روکنا ممکن ہو سکے۔

مزید : کامرس