امریکا کیلئے اقتصادی ترقی کے تخمینے میں کمی
نیویارک (اے پی پی) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ آئی ایم ایف نے امریکا کے لئے اقتصادی ترقی کا تخمینہ کم کر دیا۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق ادارے کے عہدیداروں نے کہا ہے کہ معیشت میں اْس قدر اضافہ نہیں ہو گا، جتنا صدر ٹرمپ نے وعدہ کیا ہے۔عہدیداروں کو توقع ہے کہ امریکاکی معیشت 2018ء میں 2.1 فیصد بڑھے گی۔ یہ شرح ٹرمپ انتظامیہ کی سالانہ نمو کے ہدف 3 فیصد سے خاصی کم ہے۔
آئی ایم ایف نے اپریل میں 2.5 فیصد نمو کی پیش گوئی کی تھی۔لیکن آئی ایم ایف نے کچھ یورپی ملکوں کے لئے اپنے تخمینوں میں اضافہ کیا ہے۔عہدیداروں کے مطابق عالمی معیشت مسلسل بحال ہو رہی ہے، لیکن انہوں نے خبردار کیا ہے کہ تحفظ پسندی کے پھیلاؤ سے خدشہ لاحق ہو سکتا ہے۔