ایکسپو سنٹر میںیکم اگست سے ہونیوالی مکینیکل ،الیکٹریکل مشینری نمائش منسوخ

ایکسپو سنٹر میںیکم اگست سے ہونیوالی مکینیکل ،الیکٹریکل مشینری نمائش منسوخ

لاہور(آن لائن)سکیورٹی خدشات کے باعث ایکسپو سنٹر لاہور میں اگست کے پہلے میں شیڈول پہلی مکینیکل ، الیکٹریکل مشینری نمائش منسوخ کر دی گئی ۔ترجمان کے مطابق پاک چائنہ جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے تعاون اورای کامرس گیٹ وے اور لِن ای ٹریڈ سٹی چائنہ کے اشتراک سے مذکورہ نمائش یکم سے تین اگست تک ایکسپو میں منعقد ہونا تھی جس میں چین کی درجنوں کمپنیوں سے وابستہ مندوبین نے شرکت کرنا تھی ۔ ترجمان کے مطابق نمائش کیلئے تمام تر تیاریاں حتمی مراحل میں تھیں جنہیں نمائش منسوخ ہونے کے باعث روک دیا گیا ہے۔ نمائش کے دوبارہ انعقاد کے حوالے تاحال کچھ نہیں بتایا گیا۔

Ba

مزید : کامرس