شہر کو محفوظ بنانے کے لئے سیف سٹی پراجیکٹ کا منصوبہ جلد از جلد مکمل کیا جائے ‘پیاف

شہر کو محفوظ بنانے کے لئے سیف سٹی پراجیکٹ کا منصوبہ جلد از جلد مکمل کیا جائے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( این این آئی) پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشن فرنٹ (پیاف)نے فیروزپور روڈ لاہور پر ہونیوالے خود کش دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی بزدلانہ کاروائی کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے بزنس کمیونٹی شہید ہونیوالے پولیس اہلکاروں اور دیگر افراد کے غم میں برابر کی شریک ہے۔اس سلسلے میں پنجاب میں شروع ہونیوالا سیف سٹی پراجیکٹ کا منصوبہ جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ شہر کو محفوظ بنایا جا سکے۔ چیئرمین پیاف عرفان اقبال شیخ نے سیئنر وائس چیئرمین تنویر احمد صوفی اور وائس چیئرمین خواجہ شاہزیب اکرم کے ہمراہ متاثرین سے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تاجر برادری مصیبت کی اس گھڑی میں متاثرین کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ د ہشت گردی کی جنگ کے خلاف ہم سب پاک فوج کے اور حکومت کے ساتھ ہیں۔عرفان اقبال شیخ نے کہا کہ موجودہ حکومت ملک میں دہشت گردی کوجڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے ٹھوس اور فول پروف انتظامات کر رہی ہے تاکہ دہشت گروں اور ان کے سر پرستوں کا جلد خاتمہ ہو سکے۔ سیف سٹی پراجیکٹ کے مطابق لاہور شہر کو محفوظ بنانے کے لئے لگائے جانیوالے کیمروں کے ذریعے ہتھیاروں اور دھماکہ خیز مواد کا پتہ چلانا آسان ہو جائگا۔
منصوبے کی تکمیل میں تاخیر سے دہشت گرد و عناصر فائدہ اٹھا سکتے ہیں اس لئے اس کی جلد تکمیل ضروری ہے ہمارے ملک کے 20کڑوڑ عوام اب ملک سے دہشت گردی اور انتہا پسندوں کے خاتمہ کے لئے پرعزم ہو چکے ہیں امن کے دشمنوں کی بزدلانہ کاروائیاں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم کا غیر متزلزل عزم کو کمزور نہیں کر سکتیں ۔

مزید :

کامرس -