وزارت صنعت و پیداوار کی انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ ختم کرنے کافیصلہ واپس لینے کی درخواست

وزارت صنعت و پیداوار کی انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ ختم کرنے کافیصلہ واپس لینے ...

اسلام آباد(آن لائن)مختلف صنعتوں کی جانب سے انجنیرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ (ای ڈی بی ) کو ختم کرنے کے فیصلے کی مخالفت کے بعد وزارت صنعت و پیداوار نے وزیر اعظم سے فیصلہ واپس لینے کی درخواست کردی میڈیا رپورٹس کے مطابق آٹو موٹو مینو فیکچررز اور مختلف تجارتی تنظیموں نے حکومت کی جانب سے ای ڈی بی کو تحلیل کئے جانے کے فیصلے کی شدید مخالفت کی تھی اور کہا تھا کہ اس فیصلے سے صنعتی شعبے کی تجارتی سرگرمیوں پر منفی اثرارت پڑیں گے اس صورتحال کے پیش نظر وزارت صنعت و پیداورار نے وزارت خزانہ کے ذریعے وزیرا عظم نواز شریف کو ایک سمری بھجوائی ہے جس میں درخواست کی گئی ہے کہ ای ڈی بی کو تحلیل کئے جانے کے فیصلے کو واپس لیا جائے کیونکہ اس فیصلے سے مختلف صنعتی شعبوں کی تجارتی سرگرمیوں کو نقصان پہنچے کا خدشہ ہے ۔

وزارت صنعت و پیداوار نے یہ سمری آٹوموٹو مینوفیکچررز کے نمائندوں کی وفاقی وزیر صنعت و پیداوار سے ملاقات کے بعد بھیجی تھی جس میں نمائندوں نے وفاقی وزیر کو اس فیصلے سے ہونے والی تقصانات سے آگاہ کیاتھا اس بنا پر وزارت صنعت و پیداوار نے اپنی سمری میں لکھا تھا کہ ای ڈی بی نے صنعتی شعبے کے مسائل حل کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے لہذا اسے تحلیل کرنے کا فیصلہ واپس لیا جائے (

مزید : کامرس