سی پیک کے تحت 8.2ارب ڈالر سے ریلوے ایم ایل ون کی اپ گریڈیشن رواں سال ہوگی

سی پیک کے تحت 8.2ارب ڈالر سے ریلوے ایم ایل ون کی اپ گریڈیشن رواں سال ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد (اے پی پی) چین پاکستان اقتصادی راہداری( سی پیک) کے تحت 8.2ارب ڈالر سے پاکستان ریلوے ایم ایل ون کی اپ گریڈیشن کا منصوبہ رواں سال شروع کیا جائے گا جس کی فزیبلٹی سٹڈی مکمل کر لی گئی ہے، ایم ایل ون کی اپ گریڈیشن پر تین مرحلوں میں عملد ر آمد کیا جائے گا، اپ گریڈیشن منصوبے کے تحت کراچی ، کوٹری ، حید ر آباد میں 163کلومیٹر طویل نئی ریلوے لائن کی تعمیر کی تجا ویز زیر غور ہیں، اپ گریڈیشن کے تحت ریلوے سٹیشنوں پر مسافروں کے لیے سہولیات کی فراہمی میں اضافہ اورمسافر ٹرین کی رفتار160کلومیٹرفی گھنٹے تک پہنچ جائے گی جس سے شہریوں کو تیزرفتار ریلوے کی سفری سہولیا ت میسر آئیں گی۔سرکاری ذرائع کے مطابق اقتصادی راہداری منصوبے ( سی پیک ) کے تحت ایم ایل ون اپ گریڈیشن کا منصوبہ ریلوے کی بحالی کے لیے ایک بڑا قدام ہے، پاکستان ریلوے کا 80 فیصد سے زائد ریونیو ایم ایل ون کے ٹرین آپریشنز سے حاصل ہو تا ہے ، ایم ایل ون کے 1872کلومیٹر ٹریک کی اپ گریڈیشن تین مراحل میں مکمل ہو گی، اپ گریڈیشن کا پہلا اور دوسرا مرحلہ اگلے چار سے پانچ سال میں مکمل ہو گا اوراس ضمن میں فزیبلٹی سٹڈی مکمل کر لی گئی ہے جس کے تحت کراچی تاپشاور ، حید ر آباد ، سکھر ، ملتان ، لاہور اور راولپنڈی پر مشتمل ایم ایل ون کی اپ گریڈیشن کے پہلے مرحلے میں ملتان۔لاہور 334کلومیٹر سیکشن کی اپ گریڈیشن اور دونوں ریلوے سٹیشنوں پر مسافروں کے لیے سہولیات بڑھائی جائیں گی حید ر آباد ۔ملتان 748کلومیٹر ، کمیاڑی ۔حید ر آباد سیکشن 182کلومیٹر کی اپ گریڈیشن اور کراچی کنٹونمنٹ سٹیشن پر مسافروں کے لیے سہولیات بھی بڑھائی جائیں گی۔ذرائع کے مطابق ایم ایل ون کی اپ گریڈیشن کے پہلے مرحلے میں پشاور تاراولپنڈی 159کلومیٹر ٹریک کو بھی ڈبل کیا جائے گا ، والٹن ریلوے اکیڈ می لاہور کی اپ گریڈیشن کی جائے گی ،ایم ایل ون کی اپ گریڈیشن کے دوسرے مرحلے میں حویلیا ں تا ٹیکسلا کے درمیان 55کلومیٹر ٹریک، لاہور تالالہ موسیٰ سیکشن 132کلومیٹر ، راولپنڈ ی تا لالہ موسی سیکشن 170کلومیٹر کی اپ گریڈیشن اور ٹریک کو ڈبل کیا جائے گا۔ فیز ٹو میں ہی کراچی۔کوٹری ۔حید ر آباد کے درمیان163کلومیٹر نئی ریلوے لائن کی تعمیر کی تجویز بھی زیر غور ہے ۔


منصوبے کے تیسرے مرحلے ( فیز تھری )میں پاکستا ن ریلوے کی جانب سے پاکستان والٹن اکیڈ می لو د ھر اں ، خانیوال سیکشن 91کلومیٹر کی اپ گریڈیشن اور الیکٹری فکیشن کی تکمیل بھی کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق ایم ایل ون کی اپ گریڈیشن سے ریلوے کے ذریعے سفر کرنے والے مسافروں کی تعداد میں سالانہ 5فیصد اضافہ ہوگا اور 2021 ء تک ایم ایل ون پر مسافروں کی تعداد ایک اندازے کے مطابق 7کروڑ 54لاکھ سے بڑھ جائے گی اس منصوبے کی تکمیل سے جہاں مسافروں کو سستی اور تیز رفتار سفری سہولیات میسر آئیں گی وہیں بڑی تعداد میں ملازمتوں کے مواقع بھی پیدا160ہوں گے۔

مزید :

کامرس -