ٹویوٹا نے طویل ڈرائیونگ رینج کی حامل الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری پر کام تیز کر دیا

ٹویوٹا نے طویل ڈرائیونگ رینج کی حامل الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری پر کام تیز کر ...

ٹوکیو (اے پی پی) جاپان کی ٹویوٹا موٹرز کارپوریشن نے 2022ء; تک وسیع پیمانے پر الیکٹرک گاڑیوں کی پروڈکشن کے لئے نئی قسم کی بیٹریز کے ساتھ طویل ڈرائیونگ رینج کی حامل گاڑیوں کی تیاری پر کام تیز کر دیا۔منگل کو ٹویوٹا موٹرز کے مطابق وہ اپنی نئی الیکٹرک گاڑیوں کے لئے بالکل نیا پلیٹ فارم استعمال کریں گے جو کہ لیتھیم آئیون بیٹریز کے بجائے سالڈ سٹیٹ بیٹریز کی حامل ہوں گی اس کی وجہ سے گاڑی چند منٹ میں ریچارج ہو جائے گی۔

اس وقت الیکٹرک گاڑیوں میں لیتھیم آئن بیٹریز استعمال ہو رہی ہیں جو فاسٹ چارجر کے ساتھ بھی چارج ہونے میں20 سے 30 منٹ لیتی ہیں اور ان کی رینج 300 سے400 کلو میٹر ہوتی ہے۔ٹویوٹا نے اپنی نئی الیکٹرک گاڑیاں جاپان میں 2022 میں فروخت شروع کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے جبکہ 2019ء میں ٹویوٹاچین میں وسیع پیمانے پر الیکٹرک کارز(ای ویز)کی پیداوار شروع کر دے گا۔کار ساز ادارہ بی ایم ڈبلیو بھی آئندہ دس سال میں سالڈ سٹینٹ بیٹریز کے ساتھ اپنی گاڑیاں مارکیٹ میں لے آئے گا۔سالڈ سٹیٹ بیٹریز میں سالڈ الیکٹرولائٹس استعمال ہوتے ہیں جو کہ استعمال کے لئے زیادہ محفوظ بھی ہیں جبکہ لیتھیم آئن بیٹریز مائع ہوتی ہیں۔

مزید : کامرس