رشی کپور جگا جاسوس کی ناکامی پرہدایتکار پر برس پڑے

رشی کپور جگا جاسوس کی ناکامی پرہدایتکار پر برس پڑے
 رشی کپور جگا جاسوس کی ناکامی پرہدایتکار پر برس پڑے

  

ممبئی(نیٹ نیوز)بالی ووڈ انڈسٹری میں اپنے بے وجہ غصے اور خراب زبان سمیت دوسروں کو تنقید کا نشانہ بنانے والے بھارتی اداکاررشی کپور اب اپنے بیٹے کی فلم جگا جاسوس کی ناکامی پرہدایتکارانوراگ باسو پرہی برس پڑے ہیں۔فلم باکس آفس پر ناکام ثابت ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اہلیہ نیتو کپور کے ساتھ فلم ریلیز سے ایک روز قبل دیکھی تھی لیکن حیرت انگیز طورپراس وقت بھی فلم کے ہدایتکار فلم میں تبدیلی کررہے تھے جب کہ کمپوزر پریتم نے فلم کا میوزک ایک ہفتے قبل ہی دیا۔رشی کپور نے کہا کہ آج کل ہدایتکار کسی سے بھی مشورہ نہیں لے رہیں اوراسی طرح جگا جاسوس کے ہدایتکارانوراگ باسو نے فلم ریلیزکے قبل بھی کسی سے مشورہ نہیں لیا جب کہ ایسا لگتا ہے کہ ہدایتکارکوئی فلم نہیں بلکہ نیوکلیئربم بنا رہے ہیں۔

رشی کپورکا کہنا تھا کہ انہیں فلم نہ اچھی لگی اور نہ ہی بری لیکن انہیں یہ ضرورمحسوس ہوا کہ فلم 20 منٹ کم ہونا چاہیئے تھی۔اداکارکا کہنا تھا کہ ایکتا کپورنے بھی انوراگ باسوکو اپنی فلم سے باہرنکال کر بالکل ٹھیک کیا تھا جب کہ انوراگ باسو کو راکیش راشن کی 2010 میں ریلیزہونے والی فلم کائیٹس میں کام کرنے کے حوالے سے مسئلہ تھا۔ رشی کپور کا کہنا تھا کہ انوراگ باسو ایک بالکل غیرذمہ دار ہدایتکار ہیں جو فلم کو پورا ہی نہیں کرتے۔

مزید : کلچر