گاؤں ’’چیل‘‘ پر ایک مختصر دستاویزی فلم بنا رہا ہوں، طلال فرحت

گاؤں ’’چیل‘‘ پر ایک مختصر دستاویزی فلم بنا رہا ہوں، طلال فرحت
 گاؤں ’’چیل‘‘ پر ایک مختصر دستاویزی فلم بنا رہا ہوں، طلال فرحت

  

لاہور(فلم رپورٹر)ڈائریکٹر طلال فرحت نے بتایا کہ مدین کے ایک چھوٹے سے گاؤں ’’چیل‘‘ پر ایک مختصر دستاویزی فلم بنا رہا ہوں، جسے ایک انٹرنیشنل فلمی میلے میں بھیجنے کا ارادہ ہے ہمارے ملک میں کتنے ہی نئے اور پرانے موضوعات پر فلمیں بنتی رہتی ہیں تو کیوں نہ میں ایک الگ موضوع کو لے کراپنے قدرتی حسین مناظر کی عکاسی کر کے کوہستانی شہریوں کے مسائل کو اجاگر کروں اورانہیں سکرین پر پیش کر کے ان کے لئے آسانیاں پیدا کرنے کا ذریعہ بن سکوں؟اسی لئے میں نے اسے بنانے کا سوچا، مدین، چیل، سوات پْرافزاء ماحول ہونے کے ساتھ پْرامن ہے اوریہاں کے شہری نہ صرف پْرامن ہیں بلکہ بڑے مہمان نواز بھی ہیں۔

مزید : کلچر