فلم’’اندوسرکار‘‘کلیئر قرار

فلم’’اندوسرکار‘‘کلیئر قرار

ممبئی (اے پی پی) بالی وڈ فلمساز مدھور بھنڈارکر نے کہا ہے کہ ان کی فلم ’’اندوسرکار‘‘ کو سنسر بورڈ کی اصلاحاتی کمیٹی کی طرف سے کلیئر قرار دے دیا گیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلمساز مدھور بھنڈارکر نے کہا ہے کہ ان کی فلم ’’اندوسرکار ‘‘ جسے پہلے سنسر بورڈ کی طرف سے مشکلات کا سامنا تھا کو کچھ مناظر کٹ کرنے کے بعد اصلاحاتی کمیٹی کی طرف سے منظوری دے دی گئی ہے۔ فلم میں کریتی سینن ،نیل نیتن مکیش ،انوپم کھیر اور ٹوٹا رائے چوہدری مرکزی کرادر ادا کر رہے ہیں۔

مزید : کلچر