بالی وڈ میں مرد اور خواتین اداکار کا درجہ برابر نہیں، انوشکا شرما

بالی وڈ میں مرد اور خواتین اداکار کا درجہ برابر نہیں، انوشکا شرما
 بالی وڈ میں مرد اور خواتین اداکار کا درجہ برابر نہیں، انوشکا شرما

  

ممبئی(نیٹ نیوز)بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما نے بھارتی فلم انڈسٹری میں اداکار اور اداکارہ کا درجہ برابر نہ ہونے کا اعتراف کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق انوشکا شرما کا کہنا تھا کہ فلموں میں مرد اداکاروں کی نسبت خواتین اداکاراؤں کو بہت کم موقع ملتا ہے کہ وہ کوئی مضبوط کردار ادا کرسکیں جس سے معاشرے میں کوئی تبدیلی آئے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی فلم انڈسٹری میں مرد اداکار اور خاتون اداکارہ کا درجہ برابر نہیں اور متعدد فلموں میں مرد اداکار ہی پوری فلم میں ہوتے ہیں۔انوشکا شرما کا کہنا تھا کہ وہ اور دیگر اداکارہ ہندی سینما میں تبدیلی کے لیے کوشاں ہیں جب کہ بحیثیت ادکارہ وہ ایسے کردار کو ترجیح دیتی ہیں جس میں کوئی پیغام ہو۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ بحیثیت پروڈیوسر وہ جدو جہد کرتی ہوں کہ بالی وڈ میں خواتین کے کردار کے لیے نئے اقدامات کو اپنایا جائے۔

مزید : کلچر