’انارکلی‘ کا مجسمہ بھی مادام تساؤ کی زینت

’انارکلی‘ کا مجسمہ بھی مادام تساؤ کی زینت
’انارکلی‘ کا مجسمہ بھی مادام تساؤ کی زینت

  

ممبئی(نیٹ نیوز) ہندوستانی اداکارہ مدہوبالا کا مجسمہ بھی مادام تساؤ میوزیم کا حصہ بننے جارہا ہے۔ٹائمزآف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق مدہوبالا کے مجسمے کو ہندوستان سینما کی کامیاب فلم ’مغل اعظم‘ میں ان کے شاندار کردار ’انارکلی‘ کا روپ دیا جائے گا جس کا افتتاح دہلی کے مادام تساؤ میوزیم میں رواں سال ہوگا۔دہلی میں موجود مادام تساؤ میوزیم کے ڈائیریکٹر انشل جین کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ’ہمیں خوشی ہے کہ مدہو بالا کا مومی مجسمہ اس میوزیم میں رکھا جائے گا۔ اداکارہ کا انتقال طویل علالت کے بعد 1969 میں 36 سال کی عمر میں ہوا تھا اور اب ان کے اعزاز میں یہ مومی مجسمہ تیار کیا جارہا ہے۔

مزید : کلچر