مہوش حیات مداحوں سے پریشان، تقریب چھوڑ کر چلی گئیں

مہوش حیات مداحوں سے پریشان، تقریب چھوڑ کر چلی گئیں
مہوش حیات مداحوں سے پریشان، تقریب چھوڑ کر چلی گئیں

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف ماڈل اور فلم سٹار مہوش حیات عوام کے برے سلوک کی وجہ سے شاپنگ مال میں جاری تقریب ادھوری چھوڑکرچلی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے معروف مال میں مہوش حیات ایک فلم کی تشہیری تقریب کے سلسلے میں مدعو تھیں۔ وہاں ان کے چاہنے والوں کی بڑی تعداد اور میڈیا نمائندے بھی موجود تھے۔چھوٹی جگہ کے باعث ہجوم بڑھتا رہا اور لوگوں نے شدید دھکم پیل اور بدتمیزی کرنا شروع کردی۔ شو انتظامیہ نے حالات کی نزاکت دیکھتے ہوئے مہوش حیات کو وہاں سے باہر نکالنے میں بہتری سمجھی۔اس دوران مہوش حیات خوف زدہ دکھائی دیں تاہم ان کے گرد گارڈزکا گھیراتھا۔ وہاں موجود ہلڑبازوں نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بدتمیزی بھی کی اور بات ہاتھا پائی تک بھی جاپہنچی۔مال انتظامیہ نے ایونٹ جلدی ختم کرواکرمزید بدنظمی ہونے تک حالات قابو کرلیئے۔

میوزک ٹور کے دوران ادکارہ اپنی فلم ’’پنجاب نہیں جاؤں گی‘‘ کی تشہری مہم کا بھی حصہ بنیں گی۔

مزید : کلچر