’’دی بلیک پرنس‘‘ کو توقع سے زیادہ پذیر ائی مل رہی ہے،قوی راز

’’دی بلیک پرنس‘‘ کو توقع سے زیادہ پذیر ائی مل رہی ہے،قوی راز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر) ’’دی بلیک پرنس‘‘ کے ڈائریکٹر قوی راز نے کہا ہے کہ فلم کو امید سے توقع سے زیادہ پذیر ائی مل رہی ہے۔فلم بہت اچھا بزنس کررہی ہے،یہ کہا نی مہاراجہ رنجیت سنگھ کے بیٹے کے گرد گھومتی ہے۔جس کو لوگ پیار سے بلیک پرنس کہنا شروع کردیتے ہیں۔ہم پہلی بار پاکستان میں اپنی فلم کی لانچنگ کرنے جا رہے ہیں۔پاکستان پیار کرنے والوں کا ملک ہے اور یہاں کام کرنے کے بہت سے مواقعے موجود ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور پریس کلب میں فلم کے اداکار روپ میگن اور اداکارہ صوفی سٹیفن کے ہمراہ پریس کانفرنس کررہے تھے ۔روپ میگن نے کہا لاہور میں شہریوں کی جانب سے بہت پیار اور محب ملی ہے۔ اداکارہ صوفی سٹیفن نے کہا میرا خواب تھا کہ میں کسی انڈین فلم میں کام کرو اور میرے لئے یہ فلم کسی چیلنج سے کم نہیں تھی ۔
لیکن میں نے اس کا آسانی سے مکمل بھی کیاہے۔لاہور بہت خوبصورت شہر ہے میں یہاں آکر بہت خوشی محسوس کررہی ہوں۔میں نے جیسا لاہور کے بارے یں سنا تھا بلکل ویسا ہی لاہور ہے۔

مزید :

کلچر -