آمنہ شیخ بالی ووڈ میں جلوے دکھانے کیلئے تیار

آمنہ شیخ بالی ووڈ میں جلوے دکھانے کیلئے تیار
 آمنہ شیخ بالی ووڈ میں جلوے دکھانے کیلئے تیار

  

لاہور(فلم رپورٹر) پاکستانی اداکاراؤں نے اپنی ذہانت ، علم و دانش اور خوبصورت انداز کے باعث نہ صر ف پاکستانی عوام کا دل جیتا بلکہ بھارتی فلم انڈسٹری میں بھی اپنا نا م پیدا کیا۔ بھارتی فلم ساز پاکستانی اداکاراؤں کو اپنی فلموں میں کاسٹ کر نے کے لئے کوشاں ہیں۔پاکستانی اداکاراؤں میں آمنہ شیخ سرفہرست ہیں۔ انہوں نے اپنی محنت اور لگن کے باعث نہ صرف پاکستان کے لئے دو بین الاقوامی ایواڈ جیتے بلکہ اب وہ بھارتی فلم انڈسٹری میں بہترین کارکردگی دکھانے کے لئے تیار ہیں اور جلد ہی وہ بھارت کی فلم انڈسٹری میں نامور اداکاروں کے ساتھ نظر آئیں گی۔سجل علی بھی بھارتی فلم انڈسٹری کے نامور اداکاروں اکشے کمار،شارخ خان اورسلمان خان کے ساتھ کام کر نے کی خواہش مند ہیں۔

مزید : کلچر