’’جڑواں 2 ‘‘ میں جیکولین پر 5 گانے فلمائے جائیں گے

’’جڑواں 2 ‘‘ میں جیکولین پر 5 گانے فلمائے جائیں گے
 ’’جڑواں 2 ‘‘ میں جیکولین پر 5 گانے فلمائے جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (اے پی پی) بالی وڈ فلم ’’جڑواں 2 ‘‘ میں ورون دھون اور جیکولین فرنینڈس پر 5 گانے فلمائے جائیں گے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار ورون دھون اور جیوکلین فرنینڈس کے زبردست ڈانس مووز ،کیمسٹری اور فٹنس کو دیکھتے ہوئے فلم ’’جڑواں 2 ‘‘ میں ان پر 5 گانے فلمائے جائیں گے۔دونوں اداکاروں کی ہم آہنگی کومداحوں کی طرف سے سراہا گیا ہے۔
فلم میں 2 گانوں ’’ٹن ٹنا ٹن‘‘اور ’’اونچی ہے بلڈنگ ‘‘ کی شوٹنگ مکمل کر لی گئی ہے جبکہ بیرون ملک فلم کے آخری حصے کی شوٹنگ کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔فلم 29 ستمبر کو ریلیز کی جائے گی۔

مزید :

کلچر -