پاکستان میں کھل کر صلاحیتوں کے اظہار کا موقع ملا‘ عزیر حسن

پاکستان میں کھل کر صلاحیتوں کے اظہار کا موقع ملا‘ عزیر حسن

لاہور(فلم رپورٹر) مشہور مزاحیہ اداکار عزیر حسن نے کہا ہے مجھے پاکستان میں کھل کر اپنی صلاحیتوں کا اظہار کرنے کا موقع مل رہا ہے ۔کینیڈا کی نسبت یہاں لوگ بہت پیار کرنے والے اور فن کی قدر کرنے والے ہیں۔پاکستان میں کام کرنا میرے لئے کسی اعزاز سے کم نہیں ہے۔ہمارے کام کو شائقین کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے ۔فنکار کیلئے اس کے کام کی تعریف ہی دنیا کے کسی بھی انعام سے بڑھ کر ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا میں خود کو سیاست سے دور رکھتا ہوں میری تمام تر توجہ میرے کام پر ہے ابھی سیاست کیلئے وقت نہیں ہے۔مزاحیہ اداکاری میری پہنچا ن ہے میرے اس فن کی وجہ سے مجھے دنیا بھر میں شہرت ملی ہے اس سے کنارہ کشی کا سوچ بھی نہیں سکتا۔

مزید : کلچر