’’کافی ود کرن‘‘ کے نئے سیزن میں زبردستی شرکت کی، رنبیر کپور
ممبئی (اے پی پی) بالی وڈ اداکار رنبیر کپور نے کہا ہے کہ ٹی وی شو ’’کافی ود کرن‘‘ کے نئے سیزن میں زبردستی شرکت کی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار رنبیر کپور جوپبلک میں اپنے نجی معاملات پر بات چیت کرنا پسند نہیں کرتے نے کہا ہے کہ انہوں نے ٹی وی شو ’’کافی ود کرن‘‘ کے نئے سیزن میں بہت اصرار پر نہ چاہتے ہوئے شرکت کی۔
انہوں نے کہا کہ انہوں نے کرن کو بتایا کہ وہ شو میں نہیں آنا چاہتے کیونکہ وہ تو اس سے پیسے بنا لیتے ہیں لیکن یہ ہمارے لئے ٹھیک نہیں ہے۔