فلموں کے بزنس پر انڈسٹری کو کھڑا کرنا ممکن نہیں، اذیکا ڈینیئل

فلموں کے بزنس پر انڈسٹری کو کھڑا کرنا ممکن نہیں، اذیکا ڈینیئل
 فلموں کے بزنس پر انڈسٹری کو کھڑا کرنا ممکن نہیں، اذیکا ڈینیئل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر) معروف اداکارہ و ماڈل اذیکا ڈینیئل نے کہا ہے کہ عید پر ریلیز فلموں کے بزنس پر انڈسٹری کو کھڑا کرنا ممکن نہیں، عمرصرف نمبر ہے انسان کو عمر کے چکر میں نہیں پڑنا چاہیے بلکہ جو دل کرے وہ کرنا چاہیے۔رواں سال فلم انڈسٹری کیلئے حوصلہ افزا نہیں رہا ، کسی بھی فلم نے کھڑکی توڑ بزنس نہیں کیا۔اذیکا ڈینیئل نے بتایا کہ کام اپنی جگہ لیکن زندگی کے اہم دنوں کو کبھی بھی کام کی وجہ سے نظر انداز نہیں ہونے دیتی بلکہ ہمیشہ ترجیح ہوتی ہے کہ اپنے دوستوں اور گھروالوں کے ساتھ خوشی کے تہوار مناؤں۔
انہوں نے اپنے کام کے بارے میں بتایا کہ میری ڈرامہ سیریل ’’رسمیں ‘‘مکمل ہوچکی ہے اور جلد آن ائیر ہوگی۔’’رسمیں‘‘کو پی ٹی وی کے ایک انتہائی باصلاحیت پروڈیوسر شوکت چنگیزی نے ڈائریکٹ کیا ہے اور اس کے رائٹر سورج بابا ہیں۔

مزید :

کلچر -