اداکارہ ارج فاطمہ نے شریک حیات ڈھونڈ لیا

اداکارہ ارج فاطمہ نے شریک حیات ڈھونڈ لیا
 اداکارہ ارج فاطمہ نے شریک حیات ڈھونڈ لیا

  

لاہور(شوبز ڈیسک)پاکستانی اداکارہ ارج فاطمہ نے اپنا شریک حیات ڈھونڈ لیا27 سالہ اداکارہ نے اپنے ہمسفر کے ساتھ تصویر انسٹاگرام پر شیئر کر دی کس دن میرا ویاہ ہووے گا 2‘‘ سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والی ۔ارج فاطمہ نے 2012 سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا، اور 2014 میں انہوں نے فراز نامی ایک دوست سے شادی بھی کی، جو زیادہ عرصے تر تک نہ چل سکی۔پہلی شادی کی ناکامی اور کیریئر میں کامیابی حاصل کرنے کے 3 سال بعد اداکارہ نے دوسری بار شادی کا فیصلہ کیا، تاہم اداکارہ نے شادی کی تاریخ نہیں بتائی۔ارج فاطمہ نے اپنے ہونے والے شوہر کے ساتھ ایک اور تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’میرا بہترین نصف وجود، جس پر سیکڑوں مداحوں نے کمنٹ کئے۔

مزید : کلچر