’’ ریفلیکشنز‘‘کو ریلیز کرنے کیلئے پرجوش ہوں،استاد شفقت علی خاں

’’ ریفلیکشنز‘‘کو ریلیز کرنے کیلئے پرجوش ہوں،استاد شفقت علی خاں
 ’’ ریفلیکشنز‘‘کو ریلیز کرنے کیلئے پرجوش ہوں،استاد شفقت علی خاں

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(فلم رپورٹر)شام چوراسی گھرانے کلاسیکل گائیک استاد شفقت علی خاں نے کہاہے کہ وہ اپنی نئی البم’’ ریفلیکشنز‘‘ کی ریلیز کو لے کر بہت پرجوش ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اس البم میں تمام فلیورز کا میوزک شامل کیا گیا ہے۔نامورشاعر سردار جسپال سُوس (Soos)نے تمام گیت لکھے ہیں اور ان ہی کی بہترین کمپوزیشن ز پر کامران اختر نے بھرپورمیوزک دیا ہے۔ استاد شفقت علی خاں کے بقول بہت عرصے سے ان کی خواہش تھی کہ وہ چند ایسے گیت گائیں جو کہ میوزک لورزکے دلوں میں بس جائے اور بار بار سننے پر مجبور ہو جائیں۔

اس البم میں استاد شفقت علی خان کا فیورٹ ٹریک ایک تاریخی گیت ہے۔ یہ گیت آخری مغل بادشاہ بہادر شاہ ظفر کے آخری دنوں کی مایوسیوں اور تکلیفوں پر لکھا گیا ہے جس کا ٹائیٹل ’درداں‘ ہے۔البم میں پنجابی کلچر کوٹ کوٹ کر بھرا ہوا ہے اور سننے والوں نے اس کو مکمل البم قرار دیا ہے۔ان کے منیجر کے مطابق اس البم کی آڈیو اور ویڈیو زجلد ریلیز کی جائیں گی۔

 

مزید : کلچر