شفقت چیمہ کی فلم ’’ جیوسراٹھاکے‘‘11اگست کوریلیز ہوگی

شفقت چیمہ کی فلم ’’ جیوسراٹھاکے‘‘11اگست کوریلیز ہوگی
 شفقت چیمہ کی فلم ’’ جیوسراٹھاکے‘‘11اگست کوریلیز ہوگی

  

لاہور(فلم رپورٹر)فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار شفقت چیمہ کی نئی ذاتی فلم ’’ جیوسراٹھاکے‘‘11اگست کو عام نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔ ریلیزکی تمام تر تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگئیں ہیں ، چیمہ فلمز کی اس فلم کی ہدایتکاروفلمساز ندیم چیمہ ہیں جبکہ مصنف ناصر محمود ہیں ،شفقت چیمہ نے کہاکہ فلموں کے معیار کو اسی طرح برقرار رکھنا چاہئے ، کہانی متاثر کن ہوگی تو شائقین پسندیدگی کی سند سے ضرور نوازیں گے ، ہمارے ڈراموں کی طرح فلموں میں بھی بہتری آئی ہے ، ہر دوسری فلم کامیابی سے ہمکنار ہورہی ہے ، کراچی میں فلموں کے بنیں سلسلہ قائم رہنا چاہئے۔

، انکا کہنا تھا کہ نئے لکھنے والوں کو بھی موقع دینا چاہئے ،آج ہماری فلمیں جاندار سکرپٹ کی وجہ سے ہی پسند کی جاتی ہیں ، شائقین مجھے زیادہ تر سنجیدہ کردار میں پسند کرتے ہیں ، ہمیشہ اپنی کردار نگاری کے ذریعے پیغام دینے کی کوشش کرتا ہوں میری کوشش ہوتی ہے کہ ایسی فلموں میں کرداراداکروں جس میں کوئی پیغام ہو ، ہمارا کام لوگوں کو تفریح کے ساتھ اصلاح کرنا ہوتا ہے ، غیر معیاری اسکرپٹ پرمبنی فلمیں عوام پہلے ہی مسترد کرچکے ہیں ، لہٰذا ہمیں موضوع کاانتخاب سوچ سمجھ کر کرنا ہوگا۔

مزید : کلچر