صوبیہ خان اور عمار وارث ’’چین آئے نہ ‘‘کی تشہیر میں مصروف
لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ و پرفارمر صوبیہ خان اپنی فلم ’’چین آئے نہ ‘‘کی تشہیری مہم میں مصروف ہو گئیں ۔گلوکار عمار وارث بھی پروموشن کیلئے امریکہ سے لاہور آئے ہیں۔ لالی ووڈ انڈسٹری کی نئی پیش کش فلم "چین آئے نہ "11 اگست کو ملک بھر میں عام نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔صوبیہ خان نے فلم کی تشہیری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں جبکہ فلم کی کاسٹ ندیم،مصطفی قریشی ،عتیقہ اوڈھو ،بہروز سبز واری ،عادل مراد،شہروز اور سحرش بھی اپنے اپنے طور پر اس کی پروموشن میں مصروف ہے۔
صوبیہ خان فلم کی پروموشن کیلئے مختلف ٹی وی چینلز اور مارننگ شوز میں بھی نظر آنے لگی ہیں۔صوبیہ خان کا کہنا ہے کہ سید نور نے ہمیشہ فلم انڈسٹری کو بہترین فلمیں دی ہیں یہ بھی شائقین کو ضرور پسند آئے گی اس فلم میں سینئرز کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا اور بہت کچھ سیکھنے کا بھی کیونکہ سیکھنے کا عمل عمر بھر جاری رہتا ہے۔