مجتبیٰ شجاع الرحمان کاعطاء محمد کی ہمشیرہ کے انتقال پر اظہارتعزیت
لاہور(فلم رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی طرف سے صوبائی وزیر برائے اطلاعات وثقافت میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان نے ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہورآرٹس کونسل الحمراء کیپٹن(ر)عطاء محمدخان کے دفتر میں ا ن کی ہمشیرہ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور مرحومہ کے بلند درجات کے لئے دعاکی۔ مزید براں دانشوروں، شاعروں، ادیبوں اور صحافیوں نے بھی مرحومہ کے انتقال پرکیپٹن عطا محمد خان سے تعزیت کی۔ اس کے علاوہ الحمراء ادبی بیٹھک میں مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے قرآن و نعت خوانی کا اہتمام کیا گیا ۔