بھارت اور سری لنکا کے مابین پہلا ٹیسٹ آج سے شروع ہوگا

بھارت اور سری لنکا کے مابین پہلا ٹیسٹ آج سے شروع ہوگا

 کولمبو(نیٹ نیوز)سری لنکا اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ آج گال میں کھیلا جائے گا۔سری لنکا نے بھارت کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لئے 15 رکنی ٹیم کااعلان کردیا۔ لنکن ٹیم میں شامل ملندا پشپا کمارا کو خفیہ ہتھیار قرار دیا جا رہا ہے۔ نمونیے کا شکار کپتان چندی مل کی جگہ رنگنا ہیراتھ قیادت کریں گے۔سری لنکا اور بھارت کے درمیان 3 میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ بدھ سے گال میں شروع ہوگا۔ سری لنکا نے ٹیسٹ کے لئے 15 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے جس میں اسپنر ملندا پشپا کمارا کو پہلی مرتبہ موقع دیا گیا ہے۔ ملندا کو سنداکن کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے اور انہیں سری لنکا کا خفیہ ہتھیار قرار دیا جا رہا ہے۔نمونیے کا شکارکپتان چندی مل کی جگہ لیفٹ آرم اسپنر رنگنا ہیراتھ قیادت کے فرائض انجام دیں گے۔ آل رانڈر دھننجا ڈی سلوا اور فاسٹ باؤلر نوان پردیپ کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ ڈی سلوا زمبابوے کے خلاف واحد ٹیسٹ میں شامل نہیں تھے۔ انہیں کپتان دنیش چندی مل کے متبادل کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔پشپا کمارا کو فرسٹ کلاس کرکٹ میں ساڑھے پانچ سو وکٹیں لینے کے باوجود اب تک موقع نہ مل سکا تھا۔ تاہم حالیہ سیزن میں 14 کی اوسط سے77 وکٹیں لینے پر ان کی قسمت کھل گئی۔ دیگر کھلاڑیوں میں اپل تھرنگا، کرونارتنے، کوشل مینڈس، اینجلو میتھیوز، گونارتنے، ڈکویلا، گوناتلاکے، دلروان پریرا، سورنگا لکمل، وشوا فرنینڈو اور لاہیرو کمارا شامل ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی