قومی ڈس ایبل کرکٹ ٹیم کا کھلاڑی تیزاب بیچنے لگا

قومی ڈس ایبل کرکٹ ٹیم کا کھلاڑی تیزاب بیچنے لگا

پشاور(آئی این پی) قومی ڈس ایبل کرکٹ ٹیم کا فاسٹ بولر اسدعلی اپنا اور گھر والوں کا پیٹ پالنے کے لیے تیزاب کے ساتھ کھیلنے لگا ہے۔فاٹا سے تعلق رکھنے والے قومی ڈس ایبل کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالرکا ٹانگوں میں لنگ کے باوجود کرکٹ کھیل کر ملک کی نمائندگی کرنے کا خواب تو پورا ہوگیا لیکن معاوضہ نہ ملنے پر حالات نے اسے تیزاب سے کھیلنے پر مجبور کردیا۔اسد کو بیٹری ریپرنگ کا کام دینے والا دکان مالک کہتا ہیکہ اسدکوغلط ہاتھوں میں جانے سے بچانے کے لیے کام پر رکھاہے۔اسد گزشتہ سال انڈیا میں قومی ٹیم کی نمائندگی بھی کرچکا ہے جہاں آل راونڈر پرفارمنس پرخوب داد وصول کی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی