جونیئر ہاکی ٹیم کے تربیتی کیمپ کیلئے منیجر اور تین کوچز کے ناموں کا اعلان

جونیئر ہاکی ٹیم کے تربیتی کیمپ کیلئے منیجر اور تین کوچز کے ناموں کا اعلان

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستا ن ہاکی فیڈریشن نے قومی جونیئر ہاکی ٹیم کے تربیتی کیمپ کے لئے منیجر اور تین کوچز کے ناموں کا اعلان کردیا ۔منصور احمد کو کیمپ کا مینجر مقرر کیا گیا ہے جبکہ عثمان شیخ ،ثقلین اور ریحان بٹ کوچز ہوں گے ۔واضح رہے کہ چاروں عہدیداران ماضی میں قومی ہاکی ٹیم کی کپتانی کرچکے ہیں ۔کیمپ میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کے ٹرائلز 27اور 28جولائی کو ملک کے مختلف سینٹرز میں ہوں گے ۔لاہور میں ٹرائلز جوہر ٹاؤن ہاکی سٹیڈیم میں ہوں گے جس کے سلیکٹرز طاہر زمان ،مقصود حسین اور عمران بٹ ہوں گے جبکہ کراچی سینٹر میں سندھ اور بلوچستان سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں کے ٹرائلز ہوں گے ۔سلیکٹرز کے فرائض قمر ابراہیم ،محمد علی اور محمد انیس سر انجام دیں گے ۔

کے پی کے اور اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں کے ٹرائلز مردان سینٹر میں ہوں گے اور سلیکٹرز امتیاز آفریدی ،عمران خان ،احسان اللہ اور شوکت علی ہوں گے ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی