خالد لطیف آج ٹریبیونل میں پیش نہیں ہوں گے

خالد لطیف آج ٹریبیونل میں پیش نہیں ہوں گے
 خالد لطیف آج ٹریبیونل میں پیش نہیں ہوں گے

  

لاہور(آئی این پی)معطل کرکٹر خالد لطیف نے اسپاٹ فکسنگ کی سماعت کرنے والے ٹریبونل کو تحریری جواب بھجوادیا ہے۔ وہ ٹریبونل میں آج خود پیش نہیں ہوں گے۔معطل کرکٹرخالد لطیف نے کوریئر کمپنی کے ذریعے اپنا جواب ٹربیونل کو بھجوادیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ خالد لطیف نے تحریری جواب میں موقف اختیار کیا ہے کہ ٹربیونل نے انہیں نظرانداز کر کے یکطرفہ کارروائی کی۔ پی سی بی کے گواہوں کے بیانات ان کی عدم موجودگی میں ریکارڈ کیے گئے۔ ان کے وکیل کو گواہوں پر جرح کرنے کا موقع نہیں ملا، جس سے کیس کی شفافیت پر اثر پڑا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ خالد لطیف نے تحریری جواب میں مزید کہا ہے کہ گواہوں کے بیانات کی کاپی متعدد بار مانگی گئی، مگر آخری روز کاپی دے کر تحریری جواب دینے کا کہا گیا۔خالد لطیف کیس کی سماعت 26 جولائی کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہوگی، جس میں فریقین کو تحریری دلائل جمع کرائیں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی