جوکووچ کی یو ایس اوپن میں شرکت مشکوک

جوکووچ کی یو ایس اوپن میں شرکت مشکوک

سربیا(نیٹ نیوز)سابق عالمی نمبر ایک نوواک جوکووچ کے مسائل میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور کہنی کی انجری کے سبب ان کی یو ایس اوپن میں شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔ومبلڈن اوپن کے کوارٹر فائنل سے انجری کے سبب دستبردار ہونے والے جوکووچ نے کہا کہ وہ سیدھی کہنی کی انجری سے صحتیابی کیلئے وقفہ لینے پر غور کر رہے ہیں۔سربین میڈیا کے مطابق 30 سالہ سابق عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار کو انجری سے بحالی میں 12 ہفتے لگ سکتے ہیں کیونکہ تواتر کے ساتھ کھیلنے کے سبب ان کی ہڈی متاثر ہوئی ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق جوکووچ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ٹورنامنٹ میں شرکت کے حوالے سے اہم فیصلہ کر سکتے ہیں اور ممکنہ طور پر پریس کانفرنس کے ذریعے اپنے فیصلے سے آگاہ کریں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی