مانچسٹریونائیٹڈکے دفاعی کھلاڑی ایرک بیلی پر پابندی عائد

مانچسٹریونائیٹڈکے دفاعی کھلاڑی ایرک بیلی پر پابندی عائد
 مانچسٹریونائیٹڈکے دفاعی کھلاڑی ایرک بیلی پر پابندی عائد

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لندن(نیٹ نیوز)مانچسٹریونائیٹڈکے دفاعی کھلاڑی ایرک بیلی آئندہ ماہ رئیل میڈرڈکے خلاف یورپین سپرکپ کھیلنے سے محروم رہیں گے ،جیساکہ یوای ایف اے نے آئیوورین کھلاڑی پرگزشتہ روزتین یورپین میچزکیلئے اب پابندی عائدکردی ہے ۔بیلی کواولڈٹریفورڈکے مقام پرمئی میں کیلٹاویگوکے خلاف یونائیٹڈکے یورپالیگ سیمی فائنل کے دوسرے مرحلے کے 1-1سے برابرہونے والے میچ کے آخری لمحات میں جھگڑے میں ان کے کردارپرباہربھیج دیاگیاتھا۔فائنل میں ایجکس کے خلاف 2-0سے کامیابی والے میچ کیلئے انہیں معطل کردیاگیاتھااور8اگست کوچیمپئنزلیگ فاتح رئیل کے خلاف سکوپئے میکدونیامیں سپرکپ مقابلے سمیت مزیددومیچزکیلئے وہ باہرہوں گے۔بیلی یونائیٹڈکے چیمپئنزلیگ گروپ کے پہلے میچ سے بھی باہررہیں گے ،جس کیلئے 24اگست کوقرعہ اندازی کی جائے گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی