چیمپئنز ٹرافی اور سنٹرل کنٹریکٹ سے باہر ہونے کا افسوس ہے ، عمر اکمل

چیمپئنز ٹرافی اور سنٹرل کنٹریکٹ سے باہر ہونے کا افسوس ہے ، عمر اکمل
 چیمپئنز ٹرافی اور سنٹرل کنٹریکٹ سے باہر ہونے کا افسوس ہے ، عمر اکمل

  

لندن(نیٹ نیوز)قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز اور سکینڈلز کے بادشاہ عمراکمل کا کہنا ہے کہ انہیں چیمپئنز ٹرافی اور پی سی بی کے سینٹرل کنٹریکٹ سے باہر ہونے کا افسوس ہے ،و ہ فٹنس پر کام کر رہے ہیں اور جلد ٹیم میں واپسی کریں گے۔ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عمر اکمل کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو آگا ہ کرنے کے بعد برطانیہ فٹنس پر کام کرنے آئے ہیں ،وہ لوگوں کی باتوں پر دھیان دینے کی بجائے اپنی فٹنس پر کام کررہے ہیں اور جلد کوچز کے معیار کے مطابق فٹنس حاصل کرکے ٹیم میں واپسی کریں گے ۔عمر اکمل کا مزید کہنا تھا کہ انہیں چیمپئنزٹرافی کی ٹیم سے باہر ہونے کا افسوس ہے تاہم وہ ایک با ر پھر ٹیم میں واپسی کے لیے پرعزم ہیں تاکہ آئند ہ اس طرح کے ٹورنامنٹس مس نہ کریں۔ مڈل آرڈر بلے باز نے کہا کہ سینٹرل کنٹریکٹ سے باہر ہونا افسوسناک ہے۔ تاہم وہ مایوس نہیں ہوئے اور کڑی محنت سے نہ صرف سینٹرل کنٹریکٹ حاصل کریں گے بلکہ ٹیم میں بھی واپسی کریں گے ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی