ریال میڈرڈ کو چھوڑ کر نہیں جا رہا، کرسٹیانو رونالڈو

ریال میڈرڈ کو چھوڑ کر نہیں جا رہا، کرسٹیانو رونالڈو

میڈرڈ( نیٹ نیوز ) غیر ملکی میڈیا کے مطابق پرتگال کے سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے رلای میڈرڈ کو چھوڑنے کی افواہوں کی تردید کر دی ہے۔ ایک انٹرویو میں رونالڈو نے کہا کہ انہیں ریال میڈرڈ میں بہت زیادہ عزت، شہرت اور کامیابیاں ملیں، وہ رلاہ میڈرڈ کے ساتھ رہتے ہوئے ہی ایسی مزید کامیابیوں کے حصول کے لیے کوشاں رہیں گے۔خیال رہے کہ گزشتہ ماہ سے خبریں میڈیا میں زیر گردش تھیں کہ کرسٹیانو رونالڈو نے رلال میڈرڈ کو خیرباد کہنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور وہ آئندہ سیزن میں اس کا حصہ نہیں رہیں گے۔ یہ افواہیں رونالڈو پر ٹیکس چوری کے الزام کے بعد پھیلنا شروع ہوئی تھیں۔

ہسپانوی ٹیکس حکام نے رونالڈو پر 14.7 ملین یورو کی ٹیکس چوری کا الزام عائد کیا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق گزشتہ سال رونالڈو نے تقریباً 83 ملین یورو کمائے تھے۔ تاہم فٹبالر نے ان الزاماتکی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر ان کے خلاف ٹیکس چوری کی تحقیقات جاری رہیں تو وہ رلا میڈرڈ چھوڑ دیں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی