قومی پرچم الٹا پکڑنے پر اکشے کمار کی معذرت

قومی پرچم الٹا پکڑنے پر اکشے کمار کی معذرت
 قومی پرچم الٹا پکڑنے پر اکشے کمار کی معذرت

  

لارڈز(نیٹ نیوز)بولی وڈ فلموں میں متعدد بار دیش بھگت بننے والے ایکشن ہیرو اکشے کمار نے بھارت کا قومی پرچم الٹا پکڑنے پر معذرت کرتے ہوئے اپنی تصویر کو سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے ڈیلیٹ کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اکشے کمار نے لندن کے لارڈز کرکٹ میدان میں بھارت اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے ویمنز ورلڈ کپ کے فائنل کے دوران ہندوستانی پرچم کو الٹا پکڑا تھا۔بظاہر اکشے کمار اس بات سے بے خبر تھے کہ انہوں نے پرچم کو الٹا پکڑ رکھا ہے، تاہم جیسے ہی انہوں نے ٹوئٹر پر تصویر پوسٹ کی تو شائقین نے اس کی نشاندہی کی انہوں نے معذرت کرتے ہوئے اپنی پوسٹ ڈیلیٹ کر دی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی