جے پی ڈومینی جنوبی افریقی ٹیسٹ سکواڈ سے باہر

جے پی ڈومینی جنوبی افریقی ٹیسٹ سکواڈ سے باہر
 جے پی ڈومینی جنوبی افریقی ٹیسٹ سکواڈ سے باہر

  

کیپ ٹاؤن(نیٹ نیوز)جنوبی افریقا کے آل رانڈر جے پی ڈومینی ناقص فارم کے باعث انگلینڈ کے خلاف آخری 2 میچوں میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے تجربہ کار آل رانڈر جین پال ڈومینی کو انگلینڈ کے خلاف آخری 2 ٹیسٹ میچوں کیلئے نیشنل اسکواڈ سے ریلیز کردیا گیا ہے۔ انہوں نے لارڈز گرانڈ میں ہونے والے پہلے ٹیسٹ کی ابتدائی اننگز میں 15 رنز اور دوسری باری میں صرف 2 رنز اسکور کیے تھے۔ ٹرینٹ برج میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں انہیں پلیئنگ الیون سے ڈراپ کر دیا گیا تھا۔ انہوں نے آخری مرتبہ سنچری اس سال جنوری میں اسکور کی تھی، لیکن وہ 8 اننگز میں صرف 121 رنز ہی بناسکے۔جنوبی افریقا کے کور بیٹسمین کے طور پر ایڈن مرکرم کو ٹیم کے ساتھ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی