نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم ناقابل برداشت ہیں: پاکستان

نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم ناقابل برداشت ہیں: پاکستان
نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم ناقابل برداشت ہیں: پاکستان

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہا ہے کہ نہتے فلسطینی مظاہرین پراسرائیلی انتظامیہ کے ظلم اور مقامات مقدسہ کی بے حرمتی کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور صہیونی مظالم پاکستان کے لئے ناقابل برداشت ہیں۔

ظفرحجازی سلطانی گواہ بن سکتاہے ، اس کی جان کوخطرہ تحفظ دیاجاناچاہئے ،وزیر اعظم کے پاس اقامہ ہو نا اور بیرون ملک ملازمت کرنا شرمناک حرکت ہے:سینیٹر اعتزازاحسن

ترجمان دفترخارجہ نفیس زکریا نے کہا ہے کہ قابض اسرائیلی فوجی کی جانب سے مسجداقصیٰ کی بندش اور نہتے فلسطینیوں کو مذہبی فرائض کی ادائیگی سے روکنے پر تحفظات ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ فلسطینیوں کے خلاف جاری اقدامات بند کئے جائیں۔ اسرائیل کے اقدامات عالمی انسانی حقوق اورعالمی اقدار کے منافی ہیں اور اس کڑے وقت میں پاکستانی حکومت اور پاکستانی عوام اپنے فلسطینیوں بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ بنیادی حقوق کے مطالبے پرفلسطینی حکومت کے ساتھ ہیں اورالقدس سے آزاد و خود مختارفلسطینی ریاست کے قیام میں تعاون کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔

مزید : قومی /اہم خبریں