گلوکو پاکستان اوپن ٹینس چیمپئن شپ میں دلچسپ مقابلے جاری

گلوکو پاکستان اوپن ٹینس چیمپئن شپ میں دلچسپ مقابلے جاری

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پنجاب لان ٹینس ایسویسی ایشن کے زیراہتمام پیک فرینز گلوکو پاکستان اوپن ٹینس چیمپئن شپ 2017ء کے مین راؤنڈ کے دوسرے روز دلچسپ میچز ہوئے۔ مختلف ایج گروپس کے پری کوارٹرفائنلز مکمل ہوئے۔ گرمی بھی کھلاڑیوں کے جوش و ولولے کو نہ روک سکی۔ مینز سنگلز میں پاکستان ٹاپ نمبر ون عقیل خان نے احمد بابر کو 6-3, 6-2 سے، شہزاد خان نے حارث عرفان الحق کو 6-1, 6-1، محمد عابد نے اسد اللہ کو 6-0, 6-2 سے، احمد چودھری نے میاں بلال کو 6-3, 6-1 سے ہرا کر کوارٹرز فائنلز کیلئے کوالیفائی کیا۔

انڈر 18 بوائز مقابلوں میں یوسف خان نے سعید الدین کو 6-0, 6-0 سے، نعمان آفتاب نے شہریار منور کو 6-0, 6-1 سے احمد کامل نے زین روحیل کو 6-3, 6-4 سے، حمزہ بن ریحان نے نعلین عباس کو 6-0, 6-2 سے ، مصطفی علی نے ہاشم گیلانی کو 6-2, 6-2 سے، احمد احتشام نے اکرام رفیق کو 6-1, 6-1 سے، محمد شعیب نے سمیر احمد کو 6-0, 6-0 سے، عاقب عمر نے اسامہ خان کو 6-2, 6-4 سے، موسیٰ ہارون نے دانیال کو 6-1, 6-0 سے، ثاقب عمر نے موسیٰ چودھری کو 6-3, 6-0 سے ہرا کر پری کوارٹرفائنلز کوالیفائی کیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی