پی سی بی کو وکٹ کیپرز کا بھی کیمپ لگانا چاہئے: ذوالقرنین حیدر

پی سی بی کو وکٹ کیپرز کا بھی کیمپ لگانا چاہئے: ذوالقرنین حیدر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (سپورٹس رپورٹر)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق وکٹ کیپر بلے باز ذوالقرنین حیدر نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے کرکٹر کی صلاحیتوں میں نکھار لانے کے لئے ہائی پرفارمنس کے کیمپ کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے تاہم پی سی بی کو وکٹ کیپرز کا بھی کیمپ لگانا چاہئے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہو ں نے کہاکہ وکٹ کیپرز کے کیمپ کے انعقاد سے قومی ٹیم کو نئے ابھرتے ہوئے وکٹ کیپرز ملیں گے ۔وکٹ کیپرز کے کیمپ میں کوچنگ کے لئے ایڈم گلکرسٹ جیسے کوچز کی خدمات حاصل کی جانی چاہئے ۔ذوالقرنین حیدر نے کہاکہ پاکستان میں بہت ٹیلنٹ ہے تاہم اس ٹیلنٹ کی صلاحیتوں میں نکھار لانے کے لئے کام کرنے کی ضرورت ہے ۔نئے ٹیلنٹ کی کمی کے بارے میں وہ شاہد آفریدی سے متفق نہیں ہیں ۔