نسٹ نے دنیا کی 500ٹاپ یونیورسٹیوں میں شامل

نسٹ نے دنیا کی 500ٹاپ یونیورسٹیوں میں شامل

لاہور(پ ر)نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی نے کیو ایس یو کے کے اعلان کے مطابق دنیا کی 500ٹاپ یونیورسٹیوں میں پوزیشن حاصل کرنے پر ایک اور سنگ میل عبور کرلیا۔ نسٹ اب عالمی طور پر رینکنگ میں 437ویں نمبر پر آگئی ہے جو اس کی سابقہ پوزیشن کے مقابلے میں 91پوزیشنز کی ترقی ہے۔نسٹ ’’ٹاپ 50انڈر 50‘‘ کیو ایس کیٹیگری میں 74سے 61کی پوزیشن پر آگئی ہے۔46مضامین ایریا میں 4مضامین میں اس سال کی کیو ایس ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ میں نسٹ کا دنیا کے ایلیٹ اداروں میں شمار ہوتا ہے۔

نسٹ الیکٹریکل اور الیکٹرونکس انجینئرنگ میں 270ویں کمپیوٹر سائنس اینڈ انفارمیشن سسٹمز میں 273ویں مکینیکل ،ایرو ناٹیکل اینڈ مینوفیکچرنگ انجینئرنگ میں 367ویں نمبر پر اور فزکس اور فلکیات میں 472ویں نمبر پر ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4