علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار 2017ء کے طلباء کو کتب و درسی مواد بھجوا دیا،ترجمان

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار 2017ء کے طلباء کو کتب و درسی مواد ...

لاہور( پ ر ) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی لاہور کیمپس کے ترجمان کے مطابق یونیورسٹی ھذا میں سمسٹر بہار 2017ء میں داخل تمام طلباء و طالبات کو کتب و درسی مواد اسلام آباد سے ان کے فراہم کردہ پتہ جات پر بھجوا دئیے گئے ہیں ۔ترجمان کے مطابق جن طلباء و طالبات کو 31جولائی 2017ء تک شعبہ میلنگ کی طرف سے کتب و درسی مواد موصول نہ ہوں تووہ فوراً دفتر رابطہ کریں۔

346،رضا بلاک ، علامہ اقبال ٹاؤن، لاہو ر یا ان فون نمبرز 042-99260025-26پر رابطہ کریں۔

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہورکے میٹرک سالانہ امتحانات 2017ء کے تفصیلی نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ رواں سال 2لاکھ 26ہزار 619طا لب علموں نے لاہور بورڈ سے میٹرک کا امتحان دیا جبکہ 1لاکھ67ہزار131طلباء نے کامیابی حاصل کی۔ اس طرح لاہور بورڈ میں کامیابی کی شرح 73.75فیصد رہی۔ آج یہاں الحمرا ہال میں منعقدہ تقریب تقسیم انعامات میں صوبائی وزیر سکول ایجوکیشن رانا مشہود احمد خاں اور وزیر ا طلاعات پنجاب میاں مجتبی شجاع الرحمن نے پوزیشن حاصل کرنے والے ہونہار طا لب علموں میں میڈلز اور اسناد تقسیم کیں۔جبکہ امیدواران کو پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن کے لئے بالترتیب تعریفی اسناد کے ساتھ مبلغ، 20,000 ،15,000اور 10,000روپے کیش انعام کے ساتھ با لترتیب سونے، چاندی اور کانسی کے میڈلز دئیے گئے جبکہ ان کے اساتذہ کو گولڈ امیڈلز سے نوازا گیا، نتائج کے مطابق نجی سکول کے طالب علم عمر طارق نے 1087 نمبر لے کر مجموعی طور پر پہلی پوزیشن حاصل کی۔ مجموعی طور پر دوسری پوزیشن ثوبان خالد اور علیسہ کلیم نے 1086 نمبر لے کر حاصل کی ۔ اسی طرح مجموعی طور پر تیسری پوزیشن 1085نمبر لیکر محمد عبداللہ اور محمد عبداللہ سلیم نے حاصل کی۔ سائنس گروپ بوائز میں پہلی پوزیشن عمر طارق نے 1087 نمبر لیکر حاصل کی جبکہ ثوبان خالد نے 1086 نمبرلے کر دوسری ، محمد عبداللہ اور محمد عبداللہ سلیم نے 1085نمبر لیکر سائنس گروپ بوائز میں تیسری پوزیشن حاصل کی ۔سائنس گروپ طالبات میں علیسہ کلیم نے 1086نمبر لیکر پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ سائنس گروپ میں تین طالبات نے1083 نمبر لیکر دوسری پوزیشن حاصل کی جن میں زنیرہ خان ، عفاف رحمان اور مائرہ ظفر شامل ہیں۔ سائنس گروپ طالبات میں تیسری پوزیشن چھ طالبات نے1082 نمبر لیکر حاصل کی جن میں مصباح ناصر،لاریب انمول ، فروہ ، حافظہ خدیجہ مطاہر ، فاطمہ اویس اور عدین امتیاز نے حاصل کیں ۔آرٹس گروپ بوائز میں پہلی پوزیشن اسامہ اکرام اور پرایؤیٹ امیدوار کے طور پر شرکت کرنے والے زریاب امجد نے1020 نمبر لیکر حاصل کی جبکہ آرٹس گروپ بوائز میں دوسری پوزیشن غضنفر علی نے 1015 نمبر لیکر اور تیسری پوزیشن نجی حیثیت سے امتحان میں شرکت کرنیو الے محمد افضل نے 1001 نمبر حاصل کئے ۔ آرٹس گروپ طالبات میں پہلی پوزیشن حبیبہ بہجت نے 1055نمبرلے کر حاصل کی جبکہ آرٹس گروپ طالبات میں عائشہ نے1052 نمبر لیکر دوسری اور فریحہ حق نے 1041 نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزراء رانا مشہود احمد خان اور میاں مجتبی شجاع الرحمن نے کامیابی حاصل کرنے والے طالب علموں کو مبارک باد دی اور اس توقع کا اظہار کیا کہ وہ ملک وقوم کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ قبل ازیں چیئر مین لاہور بورڈ پروفیسر چودھری محمد اسماعیل اور کنٹرولر پروفیسر ناصر جمیل نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امتحانی نتائج پر روشنی ڈالی۔چیئرمین بورڈ نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق طالب علموں کو امتحانی نتائج شفاف اور بروقت مہیا کرنا ہمارا فرض ہے یہی وجہ ہے کہ اس مرتبہ پہلی بار آر۔ ایل (رزلٹ لیٹ) فری نتائج کا اعلان مقررہ تاریخ پر کیا جا رہا ہے، سیکرٹری لاہور بورڈ ریحانہ الیاس نے سٹیج سیکرٹری کے فرائض سر انجام دیئے۔میٹر ک کے سالانہ امتحانات 2017 کے تفصیلی نتائج بورڈ کی ویب سائٹ WWW.BISELAHORE.COM پر اپ لوڈ کر دیے گئے ہیں ۔ سانحہ کوٹ لکھپت کی بناء پر تقریب کو سادہ اور مختصر رکھا گیا

مزید : میٹروپولیٹن 4