راج گڑھ، مسلم لیگ یوتھ ونگ کا اجلاس، ڈی سی او سے مسائل حل کرنے کا مطالبہ
لاہور(پ ر)پاکستان مسلم لیگ یوتھ ونگ کا اجلاس ہوا جس کی صدارت عبدالرحیم نے کی اور راج گڑھ کے کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں کہا گیا کہ راج گڑھ میں گندگی کے ڈھیر لگے۔ اور دو ماہ سے سٹریٹ لائٹ خراب ہے۔ علاقے کے لوگوں نے کہا کہ شام ہوتے ہی اندھیرا چھا جاتا ہے وارداتیں ہو رہی ہے۔ علاقے کے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ اجلاس میں عبدالرحیم نے ڈی سی او سے اپیل کی ہے کہ ہمارے مسائل حل کروانے احکامات فرمائیں