حکومت شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے، ادیب جاودانی

حکومت شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے، ادیب جاودانی

لاہور(پ ر )آل پاکستان پرائیویٹ سکول مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر ادیب جاودانی کی قیادت میں 40رکنی وفد نے صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود سے ملاقات کی ۔انہوں نے ملاقات میں کہا کہ دہشت گردوں نے ایک بار پھر صوبائی دارالحکومت لاہور پر وارکیا ہے اور بزدلانہ کارروائی کرتے ہوئے پولیس اہلکاروں اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنا کر اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنے کی کوشش کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کے لئے ٹھوس اقدامات کرنے چاہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ سکولوں نے سیکورٹی کے انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔

اب حکومت کو چاہئے کہ پرائیویٹ سکولوں کو بھی سیکورٹی فراہم کرے حکومت کی طرف سے پرائیویٹ سکولوں کو جو سیکورٹ پلان فراہم کیا گیا ہے پرائیویٹ سکول مالکان محکمہ تعلیم کے ساتھ مل کر اس پر عمل درآمد کروایا جا رہا ہے

مزید : میٹروپولیٹن 4