اسلامی تحریک طلباء کا اجلاس،کوٹ لکھپت میں خود کش حملے کی شدید مذمت

اسلامی تحریک طلباء کا اجلاس،کوٹ لکھپت میں خود کش حملے کی شدید مذمت

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) اسلامی تحریک طلباء کا ہنگامی اجلاس لاہور میں ہونے والے خود کش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت ،مجرموں کو عبرت ناک سزا دینے کا مطالبہ، اسلامی تحریک طلباء پاکستان کے قائدین غلام عباس صدیقی،شاہد نذیر ،ذکی الدین،عبدالغفار،محمد عدنان ،ملک قدیر،ملک علی رضا چوہان نے لاہور فیروزپور روڈ لاہور ہونے والے خود کش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں خود کش حملے ،قتل وغارت گری کرنے والے اسلام اور پاکستان کے دشمن ہیں ،پاکستان اسلام کا قلعہ ہے اس پر یلغار کرنے انسانیت کی قاتل ہیں کسی قسم کی رعائیت کے مستحق نہیں ہیں ،پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنے والے ناکام ہوں گے ،پاکستان اسلام کے نام پر وجود میں آیا یہاں اسلامی نظام کے علاوہ کوئی اور نظام ہرگز قبول نہیں ،انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان میں اسلامی نظام ہوتا تو کسی کو اس طرح بے گناہوں کو قتل کرنے کی جسارت نہ ہوتی کیونکہ قرآنی سزائیں اس قدر سخت ہیں کہ کوئی انسان ان کے ہوتے ہوئے جرم کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا ۔،ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسلامی تحریک طلباء کے قائدین نے کہا کہ فساد فی الارض پھیلانے والے انسانیت کے دشمن ہیں ،انسانیت کے دشمنوں کو اللہ کے قوانین ہی لگام ڈال سکتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کے پیچھے عالم کفر کا ہاتھ ہے جن کو پاکستان کا استحکام کسی صورت برداشت نہیں ،عالم کفر کی منافقانہ چالوں کے خاتمہ کیلئے مسلمانوں کو متحد ہوکر اسلامی نظام خلافت قائم کرکے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانا ہوگا ۔

،انہوں نے کہا کہ شرعی طور پر مسلمانوں کو متحد ہونے کیلئے اسلامی نظام کے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں ،ترجمان اسلامی تحریک طلبا ء محمد عدنان نے مطابق تحریک یکم اگست تا چودہ اگست تک اسلامی پاکستان کے عنوان کے تحت تقاریب کا اہتمام کیاجائے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4