پرائس مجسٹریٹو ں کے 893چھاپے ، 45گرانفروش رنگے ہاتھوں پکڑے گئے

پرائس مجسٹریٹو ں کے 893چھاپے ، 45گرانفروش رنگے ہاتھوں پکڑے گئے

لاہور(جنرل رپورٹر)ڈپٹی کمشنر لاہورسمیر احمد سید کی ہدایت پر آج پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گرانفروشوں کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن کو جاری رکھااور کارروائی کرتے ہوئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے893مقامات پر چھاپے مارے اور گرانفروشی کرنے پر38دکانداروں کے چالان کیے جبکہ 53,500 روپے کے جرمانے عائد کیے گئے ،41 افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر45افراد کو گرفتار کروایا گیا۔34 افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔ ڈ پٹی کمشنر لاہور سمیر احمد سید نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کوبھی گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1