سمن آباد ٹاؤن، انسداد ڈینگی سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت
لاہور(جنرل رپورٹر)ڈپٹی کمشنر لاہورسمیر احمدسیدکی ہدایت پراے سی (ہیڈ کو آرٹر)صولت حیات وٹو نے سمن آباد ٹاؤن میں انسدادِ ڈینگی ٹاؤن ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں محکمہ صحت،ٹاؤن انتظامیہ اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں انسدادِ ڈینگی کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر اے سی (ہیڈ کوآرٹر) صولت حیات وٹو نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ وہ ٹا ؤن کی حدود میں مو جو کباڑخانوں اورقبرستانوں میں سخت ڈینگی سرویلنس کی جائے اور انسدادِ ڈینگی سرگرمیوں کو مزید تیز کیا جائے۔علاوہ ازیں اے سی) کینٹ (، اے سی (شالیمار) اور اے سی) رائے ونڈ( نے بھی بالترتیب عزیز بھٹی ٹاؤن ، شالیمار ٹا ؤن اور علا مہ اقبال ٹاؤن میں انسداد ڈینگی کے اجلاسوں کی صدارت کی اور انسداد ڈینگی کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات کے بارے میں جائزہ لیا اور ڈینگی سکواڈ کو ہدایات جاری کیں۔