کوٹ لکھپت بم دھماکہ،ورکر ز کنفیڈریشن کی بھرپور مذمت

کوٹ لکھپت بم دھماکہ،ورکر ز کنفیڈریشن کی بھرپور مذمت

لاہور(پ ر)آل پاکستان ورکرز کنفیڈریشن نے فیروز پور روڈ لاہور پر ہونے والے خودکش حملہ کی شدید مذمت کی ہے اور اسے ایک المیہ قرار دیتے ہوئے شہداء کیلئے دعائے مغفرت کی ہے۔ خورشیداحمد جنرل سیکرٹری نے اپنے کہا کہ ہم محب الوطن شہری ایک انسان کا قتل پوری انسانیت کا قتل سمجھتے ہیں کوئی دہشت گردی سے وطن عزیز پاکستان کی ترقی اور جدوجہد کو ہر گز نہیں روک سکتا۔ پاکستانی قوم پْرامن شہری ہیں اور پورے پاکستان کے محنت کش ایسے گھناؤنے فعل کے مرتکب افراد کو نفرت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ہم اپنے وطن عزیز کی سالمیت اور سماجی انصاف پر مبنی معاشرہ کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ محنت کش حکومت پنجاب سے مطالبہ کرتے ہیں کہ شہید ہونے والوں کے پسماندگان کو فوری مالی امداد اور زخمیوں کے علاج معالجہ پر خصوصی توجہ دے تاکہ اْن کی کم ازکم داد رسی ہوسکے اور اس دہشت گردی کے مرتکب ملک دشمنوں کو فوری گرفتار کرکے مثالی سزادی جائے تاکہ آئندہ ایسی بربریت کے لئے کوئی جرات نہ کرے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1